اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایرانی بحریہ خلیج فارس، بحیرہ عمان اور آبنائے ہرمز میں امن قائم کر سکتی ہیں-
موصولہ رپورٹ کے مطابق ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے لبنان کی العہد ویب سائٹ سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر دشمنوں نے ایران کی سمندری حدود، مفادات اور ذخائر پر کسی بھی قسم کی جارحیت کی تو اسے ہمارے جوانوں کے غیظ و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا- انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہماری تیاری مکمل ہے اور ہم اپنی آمادگي کے عروج پر ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲